کشمیر آئی جی وجے کمار نے اس سائٹ کا دورہ کیا جہاں کزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے وائی کے پورہ میں فدا حسین ، کولگام بی جے پی یووا مورچہ جنرل سیکیٹری سمیت 3 بی جے پی کارکنان پر فائرنگ کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ واسبتہ عسکریت پسند اور مقامی عسکریت پسندوں کے نام سامنے آئے ہیں جس پر ہماری تحقیقات جاری ہے۔
واضع رہے کہ خوشی پورہ قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات شام کو بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع جنرل سیکریٹری کولگام سمیت 3کارکنان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق یور خوشی پورہ عید گاہ کے نزدیک شام دیر گئے 8 بجکر 20منٹ پر ضلع سیکریٹری کولگام یووا مورچہ فدا حسین ایتو عرف ٹیپو ولد گل محمد ساکن وے کے پورہ، بھاجپا کارکن اور الیکٹرک انجینئر گریجویٹ عمر رشید بیگ ولد عبدالرشید ساکن سوپٹ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان ساکن وے کے پورہ اپنی ذاتی گاڑی زیر نمبر JK02BU/79 میں کہیں جارہے تھے، تو عید گاہ کے نزدیک عسکریت پسندوں نے انکی گاڑی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں شدید طور پر زخمی ہوئے لیکن اسپتال لیجاتے ہوئے فدا حسین راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔بعد میں دیگر دو ورکر بھی دم توڑ بیٹھے۔
بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسند بھی ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے اور انہوں نے بھاجپا ورکروں کی گاڑی روک کر اس پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔