ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازم کا ویڈیو وائرل - عارضی ملازم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمے سے پانچ ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد انہیں اسے دور افتادہ علاقہ رنگل ماسٹر پلان کے دروازے پر تعینات کردیا گیا ہے، جہاں کڑاکے کی سردی اور برفباری میں وہ بے یار و مدد گار، بھوکے پیاسے اور بغیر کسی گرمی کے بندوبست کے کپکپاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

گاندربل: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازم کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 9:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جل شکتی میں تعینات عارضی ملازم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں عارضی ملازم نے محکمہ جل شکتی پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

گاندربل: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازم کا ویڈیو وائرل

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمے سے پانچ ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد انہیں اسے دور افتادہ علاقہ رنگل ماسٹر پلان کے دروازے پر تعینات کردیا گیا ہے، جہاں کڑاکے کی سردی اور برفباری میں وہ بے یار و مدد گار، بھوکے پیاسے اور بغیر کسی گرمی کے بندوبست کے کپکپاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا محکمہ جل شکتی میں تعینات اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران اور اعلیٰ حکام ہزاروں اور لاکھوں روپے تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرکے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔ وہیں انہیں حق کی آواز بلند کرنے کی سزا ملی ہے۔

اس سلسلہ میں جب ہمارے نمائندے نے ڈی سی گاندربل شفقت اقبال سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے سے لاعلمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا انہیں اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.