سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت آٹھ گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد اب شاہراہ پر ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
ٹریفک بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہو گئی تھیں۔
ٹریفک عہدیدار کے مطابق شاہراہ پر اب چٹانیں ہٹا دی گئی ہیں اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تعمیراتی کمپنی نے شاہراہِ پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے ہٹا کر یکطرفہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درماندہ گاڑیوں کو ترجیح بنیاد پر شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ فور لین تعمیر کرنے والی کمپنی کی جانب سے غلط کٹنگ کی وجہ سے آئے روز چٹانے گھرتی رہتی ہیں۔