ETV Bharat / state

اننت ناگ میں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں گاڑیاں - Anantnag news

اننت ناگ میں سڑک حادثات کو روکنے کے لئے مختلف پروگرام کے ذریعے عوام کو بیدار کیا جارہا ہے لیکن شہر کے اکثر و بیشتر سڑکوں پر بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں دوڑتی نظر آرہی ہے۔ تاہم ٹریفک انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

اننت ناگ میں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں گاڑیاں

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 5:04 PM IST

اننت ناگ: ملک بھر کے مختلف حصوں میں سڑک حادثات کو روکنے کے لئے ٹریفک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس دوران انتظامیہ کی جانب سے عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری بھی دی جارہی ہے۔

ویڈیو
وہیں ضلع اننت ناگ میں گزشتہ ماہ ٹریفک سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کے لئے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیور اور اسکولی طلبا کو ٹریفک رول سے آگاہ کیا گیا تاکہ سڑک حادثات کو روکا جاسکے۔دوسری جانب اننت ناگ کے اکثر و بیشتر سڑکوں پر بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں دوڑ رہیں ہیں لیکن محکمہ ٹریفک کے افسران ان گاڑیوں پر کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ان کی بے بسی صاف نظر آتی ہے۔وہیں اس تعلق سے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ کئی بار اے آر ٹی او دفتر کے چکر لگانے کے باوجود بھی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہو پا رہی ہے اور اب یہ گاڑیاں خستہ حالت میں ہے جس کا رجسٹریشن کروانا ناممکن ہے۔ اس ضمن میں اے آر ٹی او آفس اننت ناگ کے ٹریفک انسپکٹر منظور احمد نے بتایا کہ کئی سالوں سے (ایل اے) لیٹر آف اتھارٹی آفس کو حکومت کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پبلیک ٹرانسپورٹ خاص کر میجک اور سومو جیسی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہو پا رہی ہے۔اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ڈی ایس پی ٹریفک اننت ناگ سے بات کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Anantnag
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.