جموں و کشمیر کے بانہال میں سرکاری ہسپتال کی جانب سے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے ٹیکہ کاری کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے بی ایم او بانہال رابعہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال میں 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کووڈ 19 پر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ حال کے دنوں میں بانہال میں 878 مثبت کیسز تھے ان میں سے 561 بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 15 اموات ہوئی ہیں اب بانہال میں 302 کل فعال معاملات ہیں۔
اس دوران انہوں نے بانہال کے عوام سے ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔