ETV Bharat / state

Urs mubark Hazrat Khawaja Masoodi Wali پامپور میں خواجہ مسعودی ولی کا عرس مبارک - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور

ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں آج خواجہ مسعود ولی کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جہاں کل شام سے ہی ان کے آستان عالیہ واقع نملہ بل پانپور پر درودوازکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔

پامپور میں خواجہ مسعودی ولی کا عرس مبارک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 2:35 PM IST

پامپور میں خواجہ مسعودی ولی کا عرس مبارک

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور میں خواجہ مسعود ولی کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس عرس مبارکب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عرس مبارک کے موقع پر محفل وعظ کا بھی احتمام کیا گیا۔ اس دوران علماۓ کرام نے واعظ و تبلغ کیا۔ انہوں نے اولیاء اللہ کی اسلام کے تئیں خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اولیا اللہ نے اسلام کو عام لوگوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ ولی اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی زندگی کا راز مضمر ہے۔ ان کے نقش قدم پر چل کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Arrangements for Annual Urs صوفی بزرگ سید قمر الدین بخاری کے سالانہ عرس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

انہوں نے کہاکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی زندگی کو بہتر اور کامیاب بنانے کے لئے بزرگ صوفی کے بتائے ہوئے راستے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ عرس مبارک کے موقع پر ملک اور جموں و کشمیر میں امن و امان کے لیے بھی خصوصی دعائیں محفل کا اہتمام کیا گیا۔ عرس کے موقعے پر لوگوں میں جوش و خروش پایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.