ETV Bharat / state

اننت ناگ کی کھرم درگاہ حضرتبل میں عرس کا انعقاد

URS In Anantnag ضلع اننت میں واقع کھرم درگاہ حضرتبل میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی کی یوم وصول کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں ے شرکت کی-

اننت ناگ کی کھرم درگاہ حضرتبل میں عرس کا انعقاد
اننت ناگ کی کھرم درگاہ حضرتبل میں عرس کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 4:02 PM IST

اننت ناگ کی کھرم درگاہ حضرتبل میں عرس کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی حضرت ابوبکر صدیقی رضی اللہ تعالی کی پوم پیدائش کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی کی یوم وصول کے سلسلہ میں وادی کے مختلف درگاہوں سمیت حضرت بل کھرم درگاہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے مرد و زن عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

اس موقع پر ختمت المعظمات کے ساتھ ساتھ درودوازکار پڑھے گئے۔ خاص دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ،مسلسل خشک سالی کے چلتے بارگاہ الہی میں رحمت باراں کے لئے خاص دعائیں کی گئیں ،تاکہ اللہ تعالی بر کرم آکر برف اور باراں کی نعمت سے نوازے۔

درگاہ کے خطیب مولانا حاجی غلام نبی راتھر نے اپنے خطاب کے دوران حضرت ابوبکرصدیق (رضی) کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو ان کے نقشہ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے خلفاء اور پیغمبران اسلام نے دین و اسلام کا درس دے کر ہمیں ہر برے کام سے دور رہنے کی تلقین کی ، اس پر ہمیں عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بعد نماز جمعہ کھرم درگاہ میں تبرکات خاص کر موئے مقدس کی نشاندہی کی گئی، جس دوران عقیدت مندوں نے پُر نم آنکھوں سے موئے مقدس کا دیدار کیا۔اسی طرح ضلع اننت ناگ کے کعبہ مرگ درگاہ میں بھی بڑے دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں اور مقدس تبرکات کی نشاندہی کی گئی ۔۔جس دوران ہزاروں عقیدت مند فیضیاب ہوئے اور بارگاہ الہی میں سر بہ سجود ہوئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.