ETV Bharat / state

شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

URS Of Shaikh Jamaluddin In Ganderbal ضلع گاندربل میں واقع شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔کثیر تعداد میں لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔

شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 7:48 PM IST

شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

گاندربل میں ولی کامل حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ کا عرس پاک 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے۔ ضلع گاندر بل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

سہی پورہ گاندربل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ہر سال اسلامی (قمری) تاریخ کے مطابق 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے اس عرس پاک میں مقامی علاقے کے علاوہ گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں سے عقدیت مند حاضری دیتے ہیں۔ساتھ ہی ختمات المعظمات کی مجالس کے علاوہ اس عرس پاک میں ہر سال روایتی طہری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عقیدت مندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے آباء و اجداد کو بھی اس عرس پاک میں شریک ہوکر طہری کا اہتمام کرتے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال کے زاجہ کھوڈ میں دینی کانفرنس کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ یہ عرس صدیوں سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وادی کشمیر سمیت پورے عالم میں امن و امان کے لیے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔ اور خاص کر کشمیر میں برف باری ہو جائے اس کے لیے ایک خصوصی دعا کی گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.