ETV Bharat / state

URS Mubarak دودھ مرگ میں سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا - دور افتادہ گاوں میں دودھ مرگ

سب ضلع ترال کے دور افتادہ گاوں میں دودھ مرگ میں واقع پیر حضرت سید محمد مقبول بخاری عرف پیر متو کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ URS Mubarak

دودھ مرگ میں  سالانہ عرس کا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 9:43 PM IST

دودھ مرگ میں سالانہ عرس کا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ترال :۔جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے دور افتادہ گاوں میں دودھ مرگ میں واقع پیر حضرت سید محمد مقبول بخاری عرف پیر متو کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر ساری رات شب خوانی کی گئی اور علمائے کرام نے اولیاء کرام کے فضائل اور مناقب بیان کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور منشیات کی وباء پر تشویش کا اظہار کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نطر رکھیں تاکہ وہ کسی بری عادت میں مبتلا نہ ہوں۔

شب خوانی کے دوران درود ازکار کی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر عالمی امن اورجموں و کشمیر میں امن وامان کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر عقیدت مندوں کے لئے لنگر کابھی اہتمام کیا گیا تھا۔سرنکوٹ سے آنے والے ایک عقیدت مند حافظ جمیل الرحمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہاں آکر بہت ہی اچھا لگا کیونکہ لوگوں نے پورے انہماک کے ساتھ شب بیداری کی تاہم یہاں جگہ کی کمی سے عقیدت مندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انتظامیہ کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MC Sopore Chairman on Developmental works: زیر تعمیر پل جلد مکمل کیے جائیں گے، ایم سی سوپور چیئرپرسن

سجادہ نشین مولوی عبداللہ کھاری نے بتایا کہ حضرت سید محمد مقبول شاہ بخاری رح المعروف پیر متو کا اکیسواں عرس عقیدہ واحترام کے ساتھ منایا گیا جس میں دور دراز سے آنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس دوران عالمی امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.