سرینگر:مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں خلیفہ چہارم امیر المومینین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑھی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ نہ صرف سرینگر بلکہ دور دراز کے اضلاع سے ہزاروں عاشقانِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حاضری کے لیے درگا پر پہنچے تھے جب کہ اس دوران نماز پنجگانہ کے بعد موئے مقدس آں حضرت محمد ﷺ سے فیضیاب ہوئے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کو فاتح خیبر کا لقب اعزاز حاصل ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ حضور ﷺ کے چچیرے بھای ہونے بھی اعزاز حاصل ہے۔ ادھر شیعہ برادری سے تعلق رکھنے افراد نے کہی جگہ مجلس عزاداری منعقد کی گئی اس دوران لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر علماۓ کرام نے شانِ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی شہادت آج ہی کے دن کوفا میں ہوی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Two Days Exhibition in Tral ترال میں دو روزہ نمائش کا اہتمام
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک لقب مولود کعبہ بھی ہے جب کہ ان کی پیدائش مکہ المکرمہ میں ہوئی ہے اور شہادت بھی کوفہ مسجد میں ہوئی تھی۔ اللہ پاک ہمیں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء کرے آمین۔