ETV Bharat / state

کولگام: آتشزنی کے بعد اسکول عمارت خاکستر - جموں و کشمیر خبریں

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے وٹو دمحال ہانجی پورہ میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائی اسکول میں آگ لگا دی، جس کی وجہ سے اسکول کی ایک عمارت خاکستر ہوگی۔

آگ لگنے سے اسکول عمارت خاکستر
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 12:08 PM IST

Updated : Oct 23, 2019, 2:00 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق نامعلوم افراد نے منگل کی رات تقریباً نو بجے وٹو دمحال ہانجی پورہ میں قائم اسکول میں آگ لگادی جس کی وجہ سے اسکولی عمارت خاکستر ہوگئی۔ آگ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔

آگ لگنے سے اسکول عمارت خاکستر، دیکھیں ویڈیو
ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل نامعلوم افراد نے اس اسکول کے مین گیٹ پر ایک پوسٹر بھی لگایا گیا تھا، جس میں اسکول کو بند رکھنے کو کہا گیا تھا۔

اسکول کے ٹیچر نے بتایا کہ اسکول کا سازو سامان بری طرح جل کر راکھ کے ڈھیر میں تباہ ہو ا، اور پھر سروس کے عملے نے آگ پر قابو کیا۔
ایک مقامی شخص محمد امین شیخ نے بتایا کہ عمارت کا ایک حصہ مکمل طور تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لائن اس عمارت سے کافی دوری پر ہے جس میں آگ لگی ہے۔
خیال رہے کہ شدت پسند برہان وانی کی ہلاکت کے بعد اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تشدد بھڑک اٹھا تھا اور کئی اسکولوں و سرکاری دفاتر نیز پولیس اسٹیشن کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سنہ 2006 کے بعد یہ پہلی واردات ہے کہ کسی اسکول کو آگ لگا دی گئی، اس سے قبل نوے کی دہائی میں بھی متعدد اسکولوں کو جلایا گیا تھا۔

Intro:Body:

Wednesday

Conclusion:
Last Updated : Oct 23, 2019, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.