پلوامہ: بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر نے ضلع پلوامہ میں ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جہاں انہوں نے ضلع کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کی ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اسکیم کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں ضلع کے سبھی ضلع افسران نے شرکت جنہوں نے مرکزی وزیر کو اپنے اپنے متعلقہ محکموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ مرکزی وزیر نے بعد از انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارخانہ داروں سے میٹنگ کی جس دوران انہوں نے کارخانہ داروں سے مسائل کو سنا اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:Inspects Traffic Management In Doda ڈوڈہ ضلع انتظامیہ نے ٹاؤن میں ٹریفک انتظام کا معائنہ کیا
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضلع پلوامہ میں انڈسٹریز کو فروغ بھارت سرکار کارخانہ داروں کو ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا جموں وکشمیر اسمارٹ اسٹیز کے لئے الیکٹرک بسے فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحول کی الودگی سے جموں و کشمیر کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 94 کروڑ کی روپے سے 100بسے خریدی جائیں گی جو جموں وکشمیر کے لوگوں کو وقف کی جائے گی۔