انوراگ ٹھاکر نے گپکار اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ یہ ملک دشمن عناصر کے سوا کچھ نہیں ہے۔
جموں میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی ملک کے کسانوں ، سابق فوجیوں اور علاقے کی عوام کے لیے خاص طور سے فکر مند ہے۔
سرحدی علاقے خصوصاً دیہی علاقوں کے لیے بی جے پی کی تمام پالیسیاں اور اسکیمیز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کسانوں اور سابق فوجیوں کے مفاد کے لیے ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے لوگوں کو ان لوگوں کے خلاف بھی خبردار کیا جو بی جے پی کے خلاف عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ
انوراگ ٹھاکر نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ کسی بھی طرح کے نظم و ضبط کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیوں کہ کوئی بھی پارٹی اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
اس موقع پر تقریر کرنے والوں میں بی جے پی کے مرکزی ترجمان سنیل سیٹھی ، ابھینیو شرما اور ڈی ڈی سی الیکشن کے ضلعی سربراہ راجندر سنگھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امیدواروں کی حمایت کریں۔
خیال رہے کہ انوراگ ٹھاکر جموں کے اسمبلی حلقے مرہ سے بی جے پی کی امیدوار ونندنا کماری کی حمایت میں انتخابی مہم سے خطاب کرنے کے لیے آئے تھے۔