ادھم پور شہر کے وارڈ نمبر 7 کے رہنے والے راکیش کمار کی لاش کو پولیس نے توی ندی سے برآمد کیا ہے۔ وہ گزشتہ کل شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے توی ندی گیا تھا۔
صبح ایس ڈی آر ایف اور ادھم پور پولیس نے لاش کو تلاش کرنے کی مہم چلائی اور لاش کو ندی سے باہر نکالا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ ان کی موت نہیں بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے جس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ تین لڑکوں کے ساتھ نہانے کے لئے نکلا تھا اور ایک ماہ قبل ان لڑکوں کے ساتھ ان کی لڑائی بھی ہوئی تھی، وہ رات گھر نہیں پہنچا تو پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ اسی درمیان پولیس نے انہیں اطلاع دی کہ ان کے لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: کپواڑہ: ریچھ کے حملے میں عمر رسیدہ شخص زخمی
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔