پی ایچ ای محکمہ کے مستقل ملازم گذشتہ برس مینگری تحصیل کے تحت شیوپشتی میلہ (ثقافتی میلہ) کے دوران پانی کا ٹینکر لے کر جا رہے تھے۔ اسی دوران ٹینکر بے قابو ہو کر رات کے اندھیرے میں گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد محکمہ پی ایچ ای کے عہدیداروں نے متاثر کنبہ کی ہرممکن امداد کرنے کا وعدہ کیا مگر آج ایک سال کے بعد بھی متاثرہ کنبہ امداد اور انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہے۔
ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے ۔جس کے سبب اس کی اہلیہ اور دو معصوم بچیاں دانے دانے کے محتاج ہیں۔
ہلاک شدہ شخص کی اہلیہ نے بتایاکہ محکمہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی اس کی خبر گیری کرنے نہیں آیا ہے ۔
خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ محمکہ کی جانب سے انہیں مناسب معاوضہ اور انہیں ملازمت دی جا ئےتاکہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کر سکیں۔