جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے آج پنچایت سطح پر شطرنج اور کیرم کا مقابلہ منعقد کرایا جارہا ہے۔ یہ مقابلہ ضلع ادھم پور میں ہو رہا ہے۔
اس مقابلے کا اہتمام ضلع انتظامیہ ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں دور دراز علاقوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے انتہائی اہم کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت، مختلف پنچایتوں کی 42 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 250 سے زیادہ کھلاڑی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔