ETV Bharat / state

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے دو خواتین ہلاک - بھاٹواری گاؤں میں بادل پھٹنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک چھاترو کے  بھاٹواری گاؤں میں بادل پھٹنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی۔

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے دو خواتین ہلاک
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے دو خواتین ہلاک
author img

By

Published : May 2, 2020, 10:45 PM IST

چھاترو پولیس نے اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے دوردراز علاقے میں اچانک بادل پھٹنے سےان دونوں خواتین کی موت ہوئی ہے۔ ہلاک شدہ خواتین کی شناخت گُلشنہ بانو عمر 17 سال ساکنہ بھاٹواری اور ہاجرا بیگم زوجہ جمیل احمد ساکنہ بھاٹواری عمر 32سال کے طورپر ہوئی ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خواتین لکڑیاں جمع کر رہی تھی کہ اچانک بادل پھٹ آئے جس میں دنوں ہلاک ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس بارے میں جوں ہی اطلاع ملی تو ایس ایچ او تھانہ پولیس چھاترو اور ڈپٹی ایس پی محمد اشرف موقع واردات پر پہنچے اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس کے بعد ہلاک شدہ خواتین کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

اس دوران سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی اور نیشنل کانفرنس رہنما اندروال پیارے لال شرما، پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ضلع صدر شیخ ناصر حسین اور سابق رکن اسمبلی کشتواڑ سونیل کمار شرما نے افسوس کا اظہار کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.