جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں آج صبح پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اس دوران بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سرحدی علاقہ نوگام سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔
ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت حولدار کلدیپ اور رائفل مین شبھم کے طور پر پر ہوئی ہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ روز بھی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا جس کے بعد آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔