ETV Bharat / state

رامبن میں آتشزدگی، دو دکانیں جل کر راکھ - ضلع رامبن میں قومی شاہراہ

رامبن ضلع میں قومی شاہراہ سے متصل ناچلانہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری نقصان ہوا ہے۔ Fire Incident At Nachlana In Ramban

رامبن میں آتشزدگی،دو دکانیں جل کر راکھ
رامبن میں آتشزدگی،دو دکانیں جل کر راکھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 1:11 PM IST

رامبن میں آتشزدگی،دو دکانیں جل کر راکھ

رامبن: مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ سے متصل ناچلانہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ آتشزدگی کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ناچلانہ آرمی کیمپ کے پاس واقع اس مارکیٹ میں اچانک نموادر ہونے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا تاہم فوج کی تئیس آر آر کے جوانوں اور مقامی رضاکاروں نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ اس کی وجہ سے آگ دیگر دکانوں، آس پاس کے مکانات، مدرسے و فوج کے کیمپ تک پہنچ نہیں سکی۔ اس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنچائیت بٹل کوٹ کی عوام فٹ برج کی عدم دستیابی سے سخت پریشان

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے بانہال اور رام ن میں ہونے سے ضلع رام بن کے دور دراز علاقوں میں اکثر آگ کے لگنے سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔ اس ضمن میں عوام کافی دنوں سے سب ڈویزن صدر مقام رامسو ،تصیل کھڑی و تصیل اکھڑال مں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ایسے واقعات میں بروقت کارروائی کر کے ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکے جس سے لوگوں کے جان و مال کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.