ETV Bharat / state

Two Security Persons Committed Suicide سانبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو سکورٹی اہلکاروں کی خودکشی - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

سانبہ سیکٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو سیکورٹی اہلکاروں نے خودکشی کرلی ۔خودکشی کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

سانبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو سیکورٹی اہلکاروں کی خودکشی

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 4:10 PM IST

سانبہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں واقع بی ایس ایف کے 161 ویں کور کے کیمپ میں جوان نے ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر چلیاری علاقے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت نریش کمار ولد کابل چند، نیامت پور، پوسٹ آفس نظام پور، ضلع مہندر گڑھ (ہریانہ) کے طور پر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح 2.15 بجے سرحدی علاقے کی فارورڈ پوسٹ چلاری میں واقع بیرک میں فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ افسران اور جوان موقع پر پہنچے اور نریش کمار کو قریب ہی اپنی سروس رائفل کے ساتھ خون میں لت پت پڑا پایا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال سامبا لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Workshop in Ganderbal گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

دوسری جانب آج بھی سانبہ ضلع میں خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ جموں کے سانبہ ضلع کے ایک کیمپ میں ایک فوجی نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ 168 بریگیڈ میں تعینات فوجی جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ سانبہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.