ETV Bharat / state

امشی پورہ شوپیاں فرضی انکاونٹر: دو نوجوان حراست میں - پولیس کی طرفسے تحقیقات جاری

حراست میں لیے گئے نوجوانوں نے فوج کو امشی پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع دی تھی۔ جہاں پر فوج نے بعد میں راجوری کے رہنے والے تین نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔

امشی پورہ شوپیان فرضی انکاونٹر، دو نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:10 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 3:09 PM IST

پولیس نے امشی پورہ شوپیاں مبینہ فرضی انکاونٹر کی تحقیقات کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو ضلع عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں نوجوانوں کو 8 دنوں تک پولیس ریمانڈ میں رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کی 18 جولائی کو امشی پورہ شوپیاں میں ایک تصادم کے دوران فوج نے تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بعد میں راجوری کے رہنے والے تین نوجوانوں کے افراد خانہ نے یہ دعویٰ کیا کہ اس انکاؤنٹر میں مارے گئے تین نوجوان ان کے لاپتہ ہونے والے بچے ہیں اور ان کا عسکریت پسندوں سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اہل خانہ کے دعویٰ کی بنیاد پر پولیس نے اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرکے تحقیقات شروع کی، ڈی این اے سیمپلز کے نتائج سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ فوج کی طرف سے فرضی طریقے سے انکاونٹر کرکے ان کو ہلاک کیا گیا۔ تینوں نوجوان راجوری ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اور یہ وہی تینوں مزدور ہیں جو شوپیاں سے لاپتہ ہوئے تھے۔

فوج اور پولیس اس تعلق سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ادھر پولیس نے آج ضلع شوپیاں کے رہنے والے دو نوجوان جن میں ایک چوگام شوپیان کا باشندہ ہے اور دوسرا نکس آڈبل شوپیان کا باشندہ ہے کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیے گیے نوجوانوں نے فوج کو امشی پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع دی تھی۔ جہاں پر فوج نے بعد میں راجوری کے رہنے والے تین نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس سلسلے میں ابھی پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.