پولیس زرائع کے مطابق رامسو کے نزدیک گانگرو کےمقام پر چٹانوں کی زد میں آنے سے ایک مسافر بردار گاڑی( ٹیمپو ٹرولر) میں سوار دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
وہیں دو شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس، رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا۔
ہلاک شدہ کی شناخت محمد مزمل ولد محمد یوسف ملک، ساکنہ بڈگام سرینگر ،محمد عمران سوہل ولد غلام نبی سوہل ساکنہ چملواس تحصیل بانہال کے طور پر ہوئی جبکہ دگیر دو سب ضلع ہسپتال بانہال میں زیر علاج ہیں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔