جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں گزشتہ شام ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس دوران موقع پر موجود دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام ساڑھے سات بجے ایک ٹریکٹر ریت لے کر سورنکوٹ کی طرف جارہا تھا۔ اس دوران ڈرائیور کی لاپروائی سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔
اس حادثے میں موقع پر موجود دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔