جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں سڑک حادثے کے دوران ٹرک اور ٹریکٹر کی ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ کے نپورہ میں قومی شاہراہ پر سفر کر رہے ٹرک زیر نمبر JK03H 7802 کی بغیر نمبر ٹریکٹر کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرک پلٹ کر شاہراہ سے نیچے لڑھک گیا۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور عاطف حسین خان ولد نذیر احمد خان ساکنہ کلاکوٹ راجوری اور ٹریکٹر ڈرائیور سجاد احمد لون ساکنہ دیلگام زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو علاج و معالجے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عید کے موقع پر مسجدیں اور خانقاہیں بند رہیں گی
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔