ETV Bharat / state

سرحد پار سے آئیں دو لڑکیاں گرفتار: فوج کا دعویٰ

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے دو لڑکیاں سرحد پار کر کے پونچھ سیکٹر میں داخل ہوئیں۔

سرحد پار سے آئی دو لڑکیاں گرفتار: فوج کا دعویٰ

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 12:52 PM IST

Updated : Dec 6, 2020, 8:34 PM IST

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہونے والی پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دو لڑکیاں لیبہ زبیر، عمر 17 اور ثنا زبیر، عمر 13 ساکنان عباس پور تحصیل کہوٹہ اتوار کی صبح نادانستہ طور پر پونچھ سیکٹر کے راستے بھارتی حدود میں داخل ہوئیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ایل او سی پر تعینات ہمارے فوجیوں نے ان لڑکیوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھا اور ان کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے حد درجہ احتیاط سے کام لیا۔ ان لڑکیوں کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں'۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے دونوں لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے سپرد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی فوری واپسی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.