سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 1.5 کلو گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔
سوپور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران پانزلہ رفیع آباد علاقے سے ان دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
اس سلسلے میں ان کے خلاف ایف آئی آر 40/2020 U/S 8/20 درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ التماس کیا ہے کہ وہ منشیات جیسی بُری لعنت سے سماج کو پاک کرنے کی خاطر پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھنے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے تاکہ اس ناجائز کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔