ETV Bharat / state

اونتی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - مزید منشیات فروش کو گرفتار کیا

اونتی پورہ کی پولیس نے گذشتہ سال سے ہی منشیات فروشی کے خلاف اپنی مہم سخت کر دی ہے جس کی عوامی حلقوں کی جانب سے سراہنا کی جا رہی ہے۔

اونتی پورہ: دو منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ: دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 5:53 PM IST

اونتی پورہ کی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے دو مزید ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے دونوں مبینہ منشیات فروشوں کو پنزگام میں بینک کے نزدیک مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انکی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوا جس کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان دونوں افراد کی شناخت غلام محمد وانی اور مشتاق احمد ڈار ساکن لدرمڈ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اونتی پورہ پولیس نے گزشتہ سال سے ہی منشیات فروشی کے خلاف اپنی مہم چلا رہی ہے جس کی عوامی حلقوں کی جانب سے سراہنا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.