اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے بتایا کہ مقدم محلہ ترال کے دوران ناکے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی تلاشی لی گئی جس دوران ان کے قبضے سے 350 گرام چرس برآمد کیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر دونوں افراد کو گرفتار کر کے انھیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس ضمن میں باضابطہ ایف آئی آر زیر نمبر 50/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ترال پولیس نے کئ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو بروقت قرار دیا ہے۔