جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد ہونے والی دو روزہ ڈسٹرکٹ تھنگتا اسپورٹس چمپین شپ اختتام پذیر ہوئی۔ اس چمپئن شپ میں پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ Two days thangtha Championship concluded at Tral
كھلاڑیوں كے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں میںبھی اس مقابلے كو لے كر زبردست جوش وخروش پایاگیا۔نوجوانوں میں چمپین شپ كو لے كر كافی دلچسپی رہی ہے۔ اس موقع پر ڈگری کالج ترال کے پروفیسر بشیر احمد شاہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔کھلاڑیوںکو بعد میں بہترین کارگردگی دکھانے پر انعامات سے نوازا گیا۔کھلاڑیوں نے ایسے مقابلوں کو منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چمپین شپ كو مزید بہتر بنانے كی اپیل كی
کوچ سجاد احمد نے بتایا کہ اس طرح كے مقابلوں سے یہاں کے بچوں كو اپنی اپنی صلاحیت كو نكھارنے میں مزید مدد ملے گی ۔یہاں كے بچے مستقبل میں بڑے مقابلوں میں اپنی اپنی صلاحیت كا لوہا منوانے كا بھی موقع مل سكتا ہے۔سال میں ایك مرتبہ نہیں بلكہ دو مرتبہ اس طرح كے مقابلوں كے انعقاد كی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Marathon in Anantnag: اننت ناگ میں فوج کی جانب سے میراتھان کا اہتمام
انہوں نے كہاكہ چمپین شب سے نوجوانوں میں ایك دوسرے سے مقابلہ كرنے كا جذبہ پیدا ہوگا جو مستقبل میں مثبت پہلو ثابت ہو سكتا ہے۔انتظامیہ كو اس جانب متوجہ ہونے كی ضرورت ہے۔