پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آرٹفیشل انٹیلیجنس پر دو روزہ سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں آرٹفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت (آڑٹیفشل انٹیلیجنس)، مشین لرننگ اور ذہین نظام (ICAIMLIS) پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کانفرنس مشترکہ طور پر IUST کے سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (CIED) اور واٹسن کرک سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن نے سافٹ کمپیوٹنگ ریسرچ سوسائٹی (SCRS) کے تعاون سے منعقد کی ہے اور سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ کے تعاون سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ekta Divas Celebrated In Doda ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں رن فار یونٹی مہم کے تحت ایکتا دیوس
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شری رنجیو رائے بھٹناگر نے صدارتی خطاب پیش کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تکنیکی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا اور کیمپس میں جدید تحقیق کے لیے حکومتی تعاون کا وعدہ کیا۔ IUST کے وائس چانسلر اور کانفرنس کے چیف سرپرست پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کانفرنس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور عصری کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے یونیورسٹی ریسرچ کی تحقیقی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔