گذشتہ پیر کو رام نگر سے چنینی جا رہی ایک کار کگھوٹ نالے کے پاس کھائی میں گر پڑی۔
اس میں سوار پانچ افراد کی درد ناک موت ہوگئی۔
ایک نئی آلٹو کار اس خاندان کے لیے موت کا سبب بن گئی۔ خاندان کا ہر فرد موت کی نیند سو گیا۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت موہن لاک کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پیر کو رام نگر سے چنینی اپنے رشتہ دار کے یہاں اپنی نئی کار میں سوار ہوکر جا رہے تھے۔
جب وہ چنینی نہیں پہنچے تو اہل خانہ اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔
اس کے بعد تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چل گیا کہ کار حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔
موہن لال کی لاش پولیس نے کگھوٹ سے ڈرین سے اور آج صبح برآمد کی ۔
یہ بھی پڑھیے:سوپور: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
پولیس اور ایس ڈی ایف ٹیم نے جسوندر سنگھ کی سربراہی میں کار کو نکالا اور ایک اور لاش بھی برآمد ہوئی۔
اب بھی تین ممبروں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
پورے خاندان میں موہن لال ، ان کی اہلیہ ریکھا دیوی ، ان کی بیٹی پوجا دیوی اور دو بیٹے مکیش اور نقش شامل تھے۔
پولیس کی انتھک کوششوں کے لاش کا پتہ چل سکا۔ابھی مزید لاش کی تلاش جاری ہے۔