بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بیروہ تھانہ کی پولیس ٹیم نے گشت کے دوران پنچھ گنڈ میں سرکاری اراضی سے غیرقانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کھدائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ساتھ ہی ایک ڈمپر اور ایک جے سی بی کو بھی ضبط کیا ہے۔ Two Accused Aarrested in Iillegal Mining Case
مزید پڑھیں:
گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت محمد مقبول وانی ولد محمد قاسم وانی جب کہ دوسرے کی شناخت محمد یونس ملک ولد محمد یوسف ملک کے طور پر ہوئی ہے دونوں ملزمین پنچھ گنڈ کے رہائشی ہیں اور جو گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ان کا رجسٹریشن نمبرات JK04G-7353 اور چیسز نمبر N7CO7660 ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف تھانہ بیروہ میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔