پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک مہیاڈ کے مقام پر آج صبح وادی کشمیر کی طرف جارہے ایک مال بردار ٹرک دریا چناب میں جا گرا، جس کے نتیجہ میں ٹرک سمیت دو لوگ دریا چناب میں ڈوب گیے۔
مقامی پولیس اور رضا کاروں نے کنڈیکٹر ارشد احمد ساکنہ میر بازار اننت ناگ کو زندہ نکال کر زخمی حالت میں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔