ترال: مزکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال سب ضلع میں ٹرائبل ایسوی ایشن کی جانب سے ترال کی مختلف گجر بستیوں میں تعلیمی بیداری پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد یہی ہے کہ غریب طلبہ کو تعلیم کے بارے میں آگاہی دلائی جا سکے اور ان کے بچے بھی مستقبل میں تعلیم حاصل کر کے قوم کی رہنمائی کر سکیں۔ تنظیم کی طرف سے اس طرح کے پروگرام پہلی بار ہو رہے ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے ہر گاؤں میں طلبہ کو فری کوچنگ دی جا رہی ہے۔ بغیر کسی بھی فیس کے اور کچھ گجر بستیوں میں مفت میڈیکل کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔ ایسے پروگراموں سے گجر بکروال لوگ بہت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیو سینا نے لوک سبھا انتخابات بیلٹ پیپرکے ذریعہ کرانے کا مطالبہ کیا
دودھ مرگ ترال میں اس حوالے سے ایک میگا پروگرام منعقد ہوا جس میں سماجی کارکن محمد عبدللہ کھاری نے بحثیت مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی جب کہ اس موقعے پر تمدنی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ دار جن میں اس تنظیم کے ترجمان چودھری شبیر احمد مستانہ چودری ذاکر حسین چوہدری محمد ابراہیم امتیاز احمد محمد اسحاق اور چوہدری ریاض اکبر اس کے علاوہ وومین ونگ سب ضلع ترال کی پریزیڈنٹ حسینہ ابراہیم مبر شنازہ طاہر رخسانہ اختر عشرت منظور اور میمونہ ابراہیم کے علاوہ اور بھی ان پروگراموں کی حصہ بن رہے۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی کیے جائیں گے۔