جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اپریل میں ملازمین کے تبادلے ہونگے، جبکہ تدریسی عملے کے تبادلے تعلیمی سیشن کے اختتام کے بعد ہو پائے گے۔
انتظامی عمومی محکمہ (جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) ایک حکنمامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تدریسی عملے اور مرکزی زیر انتظام لداخ میں تبادلوں کو چھوڑ کر دیگر ملازمین کے تبادلے ہر سال اپریل میں عمل میں لائے جائیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے تبادلہ کی پالیسی 861-GAD of 2010بتاریخ28جولائی2010 کے تحت مالی سال کے دوران تبدیلیوں کے لئے کلینڈر نافذ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے ملازمین کے تبادلوں کو ایک خاص مدت تک محدود رکھا جائے تاکہ مالی سال کے دوران ملازمین کی کم سے کم نقل مکانی واقع ہوسکے اور سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے نفاذ میں بہتر نتائج کو یقینی بنایا جائے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ سال بھر تبادلوں پر اثر انداز ہونے کا عمل حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کے نفاذ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن تبادلوں کو انتظامی بنیادوں پر جاری کردہ کلینڈر کے بغیر عمل میں لایا جائے گا وہ صرف لیفٹنٹ گورنر کی منظوری سے ہی عمل میں لائی جائیں گی۔