ETV Bharat / state

ترال کے طلباء نے لاسی پورہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا - گورنمنٹ مڈل سکول

Tral Students Visit ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے تین مختلف اسکولوں کے طلباء نے لاسی پورہ پلوامہ میں واقع سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔

Tral Students Visit
ترال کے طلباء نے لاسی پورہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 5:18 PM IST

ترال کے طلباء نے لاسی پورہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا

ترال: گورنمنٹ مڈل سکول دیور، بوائز مڈل سکول گلشن پورہ اور مڈل سکول ترال کے طلباء نے انڈسٹریل سٹیٹ لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محتلف کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ دورے پر آئے ہوئے طلباء نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے ہمیں ایک صنعتی دورے پر ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ بھیجنے کا ایک بہت اچھا اقدام اٹھایا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ٹور اچھا تھا کیونکہ انہوں نے ایک صنعتی یونٹ اور اس کے کام کاج کے بارے میں عملی معلومات حاصل کی اور انہیں مستقبل میں خود روزگار کمانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ثنایہ جان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے اتنے بڑے صنعتی یونٹس دیکھے ہیں اور انہیں صنعتی یونٹ کے قیام کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ کس طرح سے خود کو روزگار فراہم کرا سکیں، اس کے بارے میں بھی کافی اندازہ لگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے تجربے سے بہت خوش ہیں اور وہ اسے والدین اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

اس سلسلے میں آمنہ مشتاق نے بتایا کہ انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں کئی صنعتی یونٹوں کا دورہ کیا اور صنعتی یونٹ قائم کرکے خود روزگار کمانے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے دور میں ہمیں صنعتی یونٹ قائم کرکے روزگار پیدا کرنے کے بارے میں بھرپور علم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں؛

صنعتی دورے پر طلباء کی معاونت کرنے والے استاد غلام قادر شیخ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طلباء کو صنعتی دوروں پر بھیجنے کا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ اس سے ایک تو بچے ان صنعتی مرکز کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں گے، ساتھ ہی آگے جاکر وہ اس شعبے میں آکر پیسے کماسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.