پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں سومو ڈرائیورز کی جانب سے سواریوں سے دوگنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ کے نہر خاصی پورہ کے لوگوں نے ترال بس اسٹینڈ تک خاموش احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے تو وہ ترال سے خاصی پورہ تک صرف چار کیلو میٹر تک جا نے کے لئے دس روپیہ کرایہ دیتے تھے۔ تاہم اب ڈرائیورز فی کس پندرہ روپیہ وصو ل کر ہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔
انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
وہیں، اس ضمن میں سومو ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد راتھر کا کہنا ہے کہ 'قصور وار ڈرائیورں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ جب تک انتظامیہ کی جانب سے نیا ریٹ مقرر نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک پرانی شرحوں کے مطابق ہی کرایہ رہے گا۔'