ETV Bharat / state

ترال: پانی کی حفاظت کے لئے ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں جل جیون مشن پلوامہ اور ماڈرن پبلک ہائی اسکول ڈاڈسرہ کی جانب سے مشترکہ طور پر پانی کی حفاظت کے لئے ایک ریلی نکالی گئی ۔

پانی کی حفاظت
پانی کی حفاظت

ضلع پلوامہ جل جیون مشن اور ماڈرن پبلک ہائی اسکول ڈاڈسرہ کی جانب سے مشترکہ طور پر پانی بچانے کے لئے ریلی نکالی گئی ۔جس میں اسکولی طلبا نے پانی کو صاف رکھنے اور اس کے بچاو کے لئے عوام کو آگاہ کیا ۔

پانی کی حفاظت کے لئے ریلی کا انعقاد

یہ ریلی مذکورہ اسکول سے شروع ہوکر مختلف گلیوں سے گذرتے ہوئے واپس اسکول آکر ہی ختم ہوئی ۔

ریلی کے دوران طلبا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھائے تھے ۔اور ان بینروں پر قدرت کا انمول تحفہ پانی کے تحفظ کے تئیں نعرے درج تھے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈماسٹر علی محمد شیخ نے بتایا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے پانی کو آلودہ کیا جا رہا ہے وہ پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ کیونکہ پانی کی سطح ہر جگہ کم ہو رہی ہے۔ اور اگر ہم نے اس کی قدر نہیں کی تو وہ دن دور نہیں جب ہمیں اس حوالے سے پچھتانا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.