یہ تربیتی پروگرام شوپیان کے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد یاسین کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جو ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر (ڈی پی ای او) شوپیاں بھی ہیں۔
اس پروگرام کے دوران، ڈسٹرک لیول کے ماسٹر ٹرینرز (ڈی ایل ایم ٹی) کے ذریعہ ضلع میں بی ڈی سی انتخابات کے ہموار اور کامیاب انعقاد کے لیے پولنگ کے عمل میں ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی تربیت دی گئی۔
ڈسٹرک لیول کے ماسٹر ٹرینرز نے تربیت یافتہ افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی الاٹ کردہ پول کی ذمہ داریوں کو عزم اور لگن کے ساتھ نبھائیں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی مرتب کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ضلع میں بی ڈی سی انتخابات کے انعقاد کو باآسانی انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں اکتوبر کے اواخر سے بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کے کل 316بلاکوں میں سے بی جے پی نے 280 بلاکوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہے۔
اس سے قبل بی ڈی سی انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرس کے دوران بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تقریبا 80لیڈران و کارکنان قید کیے گئے ہیں، ایسے حالات میں وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔
دریں اثناء اتوار کو دو ماہ بعد نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کو پارٹی صدر و تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی اجازت دی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370اور 35اےکی منسوخی کے بعد جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں وہیں علیحدگی پسند رہنماؤں سمیت ہند نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈران و کارکنان کو بھی قید کیا گیا تھا۔