سرینگر میں ٹریفک پولیس کی بیداری مہم جاری - ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری مہم
یہ مہم 19 جنوری کو شروع ہوئی تھی اور 16 فروری کو اس کا اختتام ہوگا-
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے سرینگر شہر میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری مہم کے تحت ایک تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب ٹریفک پولیس افسر غلام حسن کی قیادت میں شہر کے سول لائنز میں منعقد کی گئی جس دوران گاڑی مالکان کو قوانین کی بیداری اور انکی پاسداری کرنے کے صلاح دی گئی-
قابل ذکر ہے کہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس 'روڈ سیفٹی ماہ' کے تحت ٹریفک قوانین کی بیداری اور انکی پاسداری کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے-
یہ مہم 19 جنوری کو شروع ہوئی تھی اور 16 فروری کو اس کا اختتام ہوگا-
اس موقع پر ٹریفک پولیس افسر غلام حسن نے بتایا کہ بیداری مہم کا مقصد ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد کو ٹریفک قوانین کی آگاہی ہو تاکہ ٹریفک نظام میں نظم و نسق رہے- اس موقع پر ایک دستخط مہم بھی منعقد بھی کی گئی۔