منڈی: جموں و کشمیر کے تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر ایس او ٹریفک عبدالرشید کی نگرانی میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرمنڈی کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کی سربراہی میں طلباء کوٹریفک قوانین کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی Traffic Police Organised Awareness Programme Regarding Traffic Rule
ایس او ٹریفک عبدالرشید نے کہا کہ اس وقت بڑے پیمانے پر حادثات رونما ہورہے ہیں۔ ان حادثات میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اگر لوگ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں تو سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طلباء کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچے گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں ورنہ اگر کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔اس صورت میں کمس بچے اور ان کے والدین کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قصوروار قرار دیا جائے گا۔
ان کے علاوہ منڈی میں واقع بوائز ہائیر سکینڈری اسکول کے وائس پرنسل لیکچرر ابوبکر نے اپنے پیغام میں طلباء کو بتایا کہ کمسن بچے ہر گز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں۔ لوگ اکثر کمسن بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل لے کر دے دیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کبھی حادثات نہیں ہوں گے لیکن وہ ایسا ہی ہے جیسے کسی پانی میں کھڑا رکھ کر کہا جائے بھیگے گا نہیں۔
مزید پڑھیں:Traffic restored on Srinagar-Leh Highway سرینگر- لیہہ شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال
اس کے علاوہ انہوں نے سومو سٹینڈ منڈی میں بھی سومو ایجنٹ معشوق احمد کی سربراہی میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوور لوڈنگ سے باز رہیں۔ گاڑیوں کے تمام تر کاغذات مکمل رکھیں۔ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کریں۔Traffic Police Organised Awareness Programme Regarding Traffic Rule