جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز اچانک ٹرک میں آگ لگ گئی، جس سے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جواہر ٹنل کے قریب سڑک کے کنارے ایک کھڑی ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی، اس واقعے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
مقامی افراد اور فائر بریگیڈ کی مدد آگ کو بجھایا گیا۔واقعے کے بعد موقع پر پہنچی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اعجاز احمد لون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ٹرک میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے ۔