ETV Bharat / state

سرینگر – لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری - kashmir update

لداخ کی گلوان وادی میں چین اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر نہیں ہوئی ہے۔

چین – بھارت کشیدگی کے باوجود سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:55 PM IST

ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کا کہنا ہے کہ سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل برابر جاری و ساری ہے۔

بتادیں کہ قبل ازیں افواہیں گرم تھیں کہ لداخ میں چین- بھارت کشیدگی کے پیش نظر وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے میں سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

موصوف ایس ایس پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہیں تاہم کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی طور پر اختیار کرنا ہے'۔

ایک ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ موسمی حالات سازگار رہنے کے پیش نظر شاہراہ پر صرف اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی نقل و حمل کی اجازت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.