ETV Bharat / state

چیک باؤنس کیس: تاجر کو ایک سال قید

جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایک عدالت نے چیک باونس معاملے میں ایک تاجر کو ایک سال قید اور متاثرہ خاتون کو 12 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

چیک باؤنس کیس: تاجر کو ایک سال قید
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 3:05 PM IST

معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قصوروار تاجر کو مزید ایک سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔

فارسٹ مجسٹریٹ سرینگر منوج پریہار نے سات سال پرانے چیک باؤنس معاملے میں متاثرہ خاتون موہنی سادھو ساکنہ جواہر نگر کو بڑی راحت دیتے ہوئے ملزم محمد یاسین متو، جو مبینہ طور پر ایم ایم موٹرس بتہ مالو کے مالک ہیں، کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ایک سال قید اور متاثرہ خاتون کو 12 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متو کو مزید ایک سال جیل میں گزارنا پڑے گا۔

موہنی سادھو کی وکیل شاہناز رحیم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'یہ دراصل رہائشی مکان کی خرید و فروخت کا معاملہ ہے۔ محمد یاسین متو، جو کہ ایم ایم موٹرس کے مالک ہیں، کو موہنی سادھو ساکنہ جواہر نگر کو پیسے واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے انہیں چھ لاکھ روپے مالیت کا ایک ایسا چیک دیا جو باونس ہوگیا'۔

انہوں نے مزید کہا ’’ 2013 میں موہنی سادھو نے عدالت سے رجوع کیا۔ کئی سال بعد گزشتہ ہفتے فارسٹ مجسٹریٹ سری نگر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متو کو ایک سال قید اور متاثرہ خاتون کے حق میں 12 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید ایک سال تک قید میں رہنا پڑے گا‘‘۔

Intro:Body:

trade jailed for two years in cheque bounce case

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.