سرینگر محکمہ سیاحت سے وابستہ ڈیلی ویجرز نے محمکہ کے احاطے میں خاموش احتجاج کیا۔
اس احتجاج میں محکمہ سیاحت سے وابستہ متعدد یومیہ مزدوروں نے اپنی مانگوں کو لیکر آج محکمہ کے احاطے میں ایک خاموش احتجاج کیا ۔
احتجاج میں شامل مردوں کے علاوہ کئی خواتین بھی شامل تھیں۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لے رکھے تھے۔
ان کارڈز پر 'ہماری مانگیں پوری کرو' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبیر احمد نامی ملازم نے کہا کہ 2014 سے ابتک ہمیں اجرت نہیں ملی ہے اور ہم مسلسل کام کررہے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے اب تک ہمیں ہمارا محنتانہ ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے متعدد ڈائیرکٹرز نے ہمیں کئی بار یقین دہانیاں کرائیں، لیکن ہمارے مسائل جوں کے توں رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو سکولوں سے نکالا جارہا ہے ۔کیونکہ ہم اپنے بچوں کی فیس بھی ادا نہیں کر پا رہے ۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہماری اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہو۔