پولیس کے مطابق گلمرگ میں ہوٹل پائن سپرنگ میں قیام پذیر مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب وہ ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح کو آج علی الصبح قریب چار بچے پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدہ سیاح کی شناخت سجاد الدین ولد فخرالدین کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مہلوک سیاح کی لاش کو طبی وقانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔