شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد تین دیہاتوں کو ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بفر زون کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کے تین گاؤں لاہی پورہ الوسہ ، شوکبہ مین چوک چھٹی بانڈے کے گوری محلہ اور چوپان محلہ کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات جاری کیے۔الووسہ ، اشٹانوو ، ملنگام ، بنلی پورہ کیماہ ، ارن، سومر ، ٹی اے شاہ ، برار اور ارگام سمیت دیہات کو متعلقہ بفر زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لئے ان علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق " ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر کشمیر صوبے کے تمام اضلاع میں عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور یہ لاک ڈاؤن راواں مہینے کی 28 تاریخ شام 6 بجے تک برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انسانی جان ، صحت اور حفاظت کو درپیش خطرات سے فوری طور پر روک تھام کے لئے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی والے اقدامات کا آغاز کرنا لازمی ہوگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے منظور شدہ ہدایات کے مطابق، جو ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، ان دیہات میں کسی بھی وجہ سے کسی بھی شخص کی نقل و حرکت نہیں ہوسکتی ہے۔ تاہم، کسی بھی طبی ایمرجنسی کے لئے لوگ 7*24 گھنٹے کنٹرول روم کے نمبرات 01957-225024 یا 01957-225323 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ممنوعہ احکامات کو نافذ کریں۔
انہوں نے دفعہ 188 آئی پی سی اور وبائی امراض بیماری ایکٹ 1897 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
ڈاکٹر اویس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکم کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں کیونکہ عدم تعمیل مجرمانہ جرم ثابت ہوگا اور سخت کاروائیوں کو راغب کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ضلع کے عام عوام کو بلا تعطل فراہمی اور ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے