ETV Bharat / state

پونچھ: بھالو کے حملے میں تین افراد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:29 PM IST

Poonch Bear Attack: جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل سونکوٹ کے گاؤں موڈا بچھائی میں بھالو کے حملے میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پونچھ میں بھالو کے حملے میں تین افراد زخمی

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سونکوٹ کے گاوں موڈا بچھائی میں بھالو کے حملے میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات ایک بجے کے قریب ریچھ کے حملے میں ماموں بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ گذشتہ روز جمعہ کو تحصیل سرنکوٹ کے ایک دور افتادہ گاؤں موڈا بچھائی کے رہائشی محمد شبیر اور اس کے چچا مشتاق احمد اور مشتاق احمد اپنے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر تھے۔

جنگل میں ان تینوں پر ریچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ بکریاں چرا رہے تھے۔ ریچھ نے محمد شبیر پر حملہ کر کے اسے پکڑ لیا، بھالو کو اپنے بھتیجے پر حملہ کرتے دیکھ کر چچا مدد کے لیے آگے آئے تو ریچھ نے مشتاق احمد پر بھی حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ماگام میں تقریب منعقد

مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات اور برڈ لائف کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں اکثر جنگلی جانور حملے کرتے ہیں۔ جانور اکثر گاؤں والوں کو زخمی کر دیتے ہیں لیکن محکمہ کوئی مناسب کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ پہلے محکمہ کی طرف سے پٹاخے دیے جاتے تھے مگر اب وہ بھی نہیں دیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.