ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان کے مطابق ضلع پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کے تحت آج صبح ایس ایچ او تھانہ پولیس بانہال عابد حسین بخاری کی قیادت میں تین پولیس ٹیمز کو تشکیل دیکر زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال عاسیش گپتا نے مصدقہ اطلاع پر ٹی چوک بانہال کے مقام پر ناک لگا کر ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ٹرکز سے قریب 320 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی اور دو سمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
وہیں پولیس پوسٹ جوہر ٹنل نے دوسری ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور ٹرک سے 25 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی اور دیگر اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق سمگلر بلجندر سنگھ، پرمجیت سنگھ، ستپال سنگھ ساکنان پنجاب کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔