ETV Bharat / state

'سکیورٹی فورسز پر لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا' - انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس میں دو سی آر پی ایف اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ
سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 12:50 PM IST

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے کہا کہ 'لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند باغات سے آئے اور انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوگئے۔'

سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ

آئی جی پی کشمیر نے جائے وقوع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر تکنیکی تفصیلات کی جانچ پڑتال کے بعد ایسا لگتا ہے کہ لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسندوں نے ایک ندی کے قریب سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جہاں وہ گشت کر رہے تھے۔'

یہ بھی پڑھیں

سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آوروں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا۔

یہ پوچھے جانے پر عسکریت پسندوں نے 15 اگست سے دو حملے کیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آئی جی پی نے کہا کہ 'اس بات کا پولیس پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔ بعض اوقات عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ہم ان کی تلاش کر رہے ہیں اور دونوں حملوں میں شامل عسکریت پسندوں کو (جن میں نوگام بھی شامل ہے) کو جلد ہی ہلاک کر دیا جائے گا۔'

گزشتہ روز سوپور میں ہوئے حملے پر آئی جی پی نے کہا کہ 'یہ حملہ نہیں بلکہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔عسکریت پسندوں نے کچھ گولیاں چلائیں اور اس کے بعد کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.